حضور غوث اعظم کب حنبلی ہوئے؟

مسئلہ :-کیا یہ روایت صحیح ہے کہ حضرت احمد بن حنبل نے غوث اعظم کو خواب آکر فرمایا میرے مذہب کو تقویت پہنچاؤ تو غوث اعظم حنفی سے حنبلی ہوگئے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
روایت صحیح نہیں ہے
بلکہ حضور غوثِ اعظم ہمیشہ سے حنبلی تھے ، 
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں محقق جلیل حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: 
یہ روایت صحیح نہیں حضور ( غوث پاک) ہمیشہ سے حنبلی تھے اور بعد کو جب عین الشریعۃ الکبریٰ تک پہنچ کر منصب اجتہاد مطلق حاصل ہوا مذہب حنبل کو کمزور ہوتا ہوا دیکھکر اس کے مطابق فتویٰ دیا کہ حضور محی الدین اور دین متین کے یہ چاروں ستون ہیں لوگوں کی طرف سے جس ستون میں ضعف آتا دیکھا اسکی تقویت فرمائی 
فتاویٰ رضویہ مترجم 26/433)
واللہ تعالیٰ اعلم
۲۱ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۴ھجری
۱۶ دسمبر  ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ
Previous Post Next Post