مسئلہ :- حضور ﷺ نے کتنے لوگوں کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ ان کے ناک خاک میں ملے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
تین لوگوں کے بارے میں ، حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ مصطفیٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی ناک خاک میں ملے " جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور مجھ پر دُرود نہ بھیجے- اور اس کی ناک خاک میں ملے جس کو رمضان کا مہینہ آیا اور اس کی مغفرت سے پہلے چلا گیا - اور اس کی ناک خاک میں ملے جس نے ماں باپ دونوں یا ایک کو ان کے بڑھاپے میں پایا اور انہوں نے اس کو جنت میں داخل نہ کیا۔‘‘ (یعنی ان کی خدمت و اطاعت نہ کی کہ جنت کا مستحق ہو جاتا)۔
عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلی الله عليه وسلم رغم أنف رجل ذکرت عنده فلم يصل علي ورغم أنف رجل دخل عليه رمضان ثم انسلخ قبل أن يغفر له ورغم أنف رجل أدرک عنده أبواه الکبر فلم يدخلاه الجنة قال عبد الرحمن وأظنه قال أو أحدهما وفي الباب عن جابر وأنس قال أبو عيسی هذا حديث حسن غريب من هذا الوجه
(جامع الترمذي ‘‘ ، کتاب الدعوات، باب رغم أنف رجل، الحدیث : ۳۵۵۶ ، ج ۵ ، ص ۳۲۰)
والله تعالیٰ اعلم
۵ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۴ ھجری
۳۰ نومبر ۲۰۲۲ عیسوی بدھ
Tags:
متفرقات