مسئلہ :- بوسہ کی کتنی قسمیں ہیں؟
بوسہ کی چھ قسمیں ہیں : (۱) بوسہ رحمت، جیسے والدین کا اولاد کو بوسہ دینا۔ (۲) بوسہ شفقت، جیسے اولاد کا والدین کو بوسہ دینا۔ (۳) بوسہ محبت، جیسے ایک شخص اپنے بھائی کی پیشانی کو بوسہ دے۔ (۴) بوسہ تحیت، جیسے بوقت ملاقات ایک مسلم دوسرے مسلم کو بوسہ دے۔ (۵) بوسہ شہوت، جیسے مرد عورت کو بوسہ دے اور (۶) ایک قسم بوسہ دیانت ہے، جیسے حجر اسود کا بوسہ۔
(بہار شریعت حصہ ۱۶ صفحہ ۴۷۵)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۴ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۴ ھجری
۲۹ نومبر ۲۰۲۲ عیسوی منگل
Tags:
متفرقات