مسئلہ:- میت کا ہاتھ سینے پر رکھنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سینے پر رکھنا غلط ہے مستحب اور سنت طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ پہلو میں رکھے جائیں
جیساکہ فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی متوفی ۱۴۲۲ ھ لکھتے ہیں :
میت کا ہاتھ سینے پر رکھنا غلط ہے مسنون طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ میت کے پہلو میں رکھے جائیں کما صرح بہ نورالایضاح ” وتوضع یداہ بجنبیہ ولا یجوز وضعھما علی صدرہ "
ترجمہ: یعنی میت کے ہاتھ پہلو میں رکھے جائیں سینے پر رکھنا جائز نہیں ۔
فقہاے کرام نے سینے پر ہاتھ رکھنا اس لیے منع فرمایا کہ یہ یہودیوں اور نصرانیوں کا طریقہ ہے کما قال فی مراقی الفلاح :” لانہ صنع اھل الکتاب "
ترجمہ : اس لیے کہ سینے پر ہاتھ رکھنے کا طریقہ اہل کتاب یعنی یہودی وغیرہ کا ہے ”
والله تعالیٰ اعلم
۱۴ ربیع الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۱۰ نومبر ۲۰۲۲ عیسوی جمعرات
Tags:
جنازہ کا بیان