مسئلہ :-خالد امام کی اقتدا میں نماز پڑھ رہا تھا تیسری رکعت میں سو گیا چوتھی میں جاگا تو حکم ہے کہ پہلے تیسری پڑھے مگر تیسری قراءت کرکے پڑھے یا بلا قراءت پڑھے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
تیسری رکعت بلا قراءت پڑھے گا اگر چہ سو گیا تھا کیونکہ تھا تو امام کی اقتدا میں،
حضور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی متوفی ۱۳۶۷ھ ردالمحتار کے حوالے سے لکھتے ہیں:
تیسر ی رکعت میں سو گیا اور چوتھی میں جاگا، تو اسے حکم ہے کہ پہلے تیسری بلا قراء ت پڑھے، پھر اگر امام کو چوتھی میں پائے تو ساتھ ہو لے، ورنہ اُسے بھی بلا قراء ت تنہا پڑھے اور ایسا نہ کیا بلکہ چوتھی امام کے ساتھ پڑھ لی، پھر بعد میں تیسری پڑھی، تو ہو گئی اور گنہگار ہوا۔
(بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۹۳ جماعت کے مسائل)
والله تعالیٰ اعلم
۱۷ ربیع الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۱۳ نومبر ۲۰۲۲ عیسوی اتوار
Tags:
جماعت کا بیان