مسئلہ :- زید کہتا ہے ایصالِ ثواب کرنا بدعت ہے اور بکر کہتا ہے مستحب ہے دونوں میں کس کا قول غلط ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
زید کا قول غلط ہے کیونکہ ایصال ثواب کرنا قطعاً مستحب ہے
جیسا کہ محقق جلیل ماحئی بدعت حضوراعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی حنفی متوفی ۱۳۴۰ ھ فرماتے ہیں کہ: اموات کو ایصال ثواب قطعاً مستحب ۔
رسول اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرماتے ہیں:
"من استطاع منكم ان ينفع اخاه فلينفعه"
جو اپنے بھائی کو نفع پہنچا سکے تو چاہیۓ کہ اسے نفع پہنچائے
(فتاویٰ رضویہ مترجم جلد نہم صفحہ ٦٠۵)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۱۸ ربیع الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۱۴ نومبر ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ
Tags:
ایصال ثواب