مسئلہ :- جمعہ واجب ہونے کی جو شرطیں ہیں ان میں سے ایک شرط معدوم ہے اور یہ معلوم ہوںتے ہوۓ بھی کہ ایک شرط معدوم ہے پھر بھی نماز جمعہ ادا کی تو نماز ہوگی یا نہیں ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جمعہ کی نماز ہوجائے گی کیونکہ جمعہ واجب ہونے کے گیارہ شرائط ہیں ان میں سے ایک بھی مفقود ہو تو جمعہ فرض نہیں پھر بھی اگر پڑھے تو ہوجائے گا،
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ ھ در مختار وردالمحتار کے حوالے سے لکھتے ہیں:
جمعہ واجب ہونے کے لیے گیارہ شرطیں ہیں ۔ ان میں سے ایک بھی معدوم ہو تو فرض نہیں پھر بھی اگر پڑھے گا تو ہوجائے گا بلکہ مرد عاقل بالغ کے لیے جمعہ پڑھنا افضل ہے اور عورت کے لیے ظہر افضل، ہاں عورت کا مکان اگر مسجد سے بالکل متصل ہے کہ گھر میں امام مسجد کی اقتدا کر سکے تو اس کے لیے بھی جمعہ افضل ہے اور نابالغ نے جمعہ پڑھا تو نفل ہے کہ اس پر نماز فرض ہی نہیں ۔
(بہار شریعت حصہ صفحہ ۷۵۵ جمعہ کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۲۲ ربیع الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۱۸ نومبر ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ مبارک
Tags:
جمعہ کا بیان