مسٔلہ:- سجدے کی حقیقت کیا ہے؟
بِسمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ
الجواب بعون الملک الوھاب
سجدے کی حقیقت پیشانی کا زمینپر جَمنا ہے جیسا کہ حدیث شریف سے یہی ثابت ہے:
خلیفۂ اعلیٰ حضرت رضی ﷲ عنہ حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ حضرت العلام علامہ و مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرحمٰن درمختار و فتاویٰ رضویہ کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں:
حدیث شریف ہے سب سے زیادہ قرب بندہ کو خدا سے اس حالت میں ہے کہ سجدہ میں ہو لہٰذا دعا زیادہ کرو-
اس حدیث شریف کو مسلمنے حضرتِ ابو ہریرہ رضی ﷲ عنہ نے روایت کیا اور پیشانی کا زمین پر جَمنا سجدے کی حقیقت ہے اور پاؤں کی ایک انگلی کا پیٹ زمین پر لگنا شرط تو اگر کسی نے اس طرح سجدہ کیا کہ دونوں پاؤں زمین سے اُٹھے رہے نماز نہ ہوئی بلکہ اگر صرف انگلی کی نوک زمین سے لگی جب بھی نہ ہوئی اس مسٔلہ سے بہت لوگ غافل ہیں:
﴿بہارشریعت،جلد،۱،حصہ،۳،باب نماز کا بیان﴾
وﷲ سبحانہ تعالیٰ ورسولہٗ ﷺاعلم بالصواب
۸/ربیعُ الآخر شریف ۱۴۴۴ھجری
۴/نومبر ۲۰۲۲عیسوی بروز جمعۃ المبارک
Tags:
نماز کا بیان