مسئلہ:-خالد نے قصداً خوجہ غریب نواز رضی ﷲعنہ کی درگاہ شریف کا طغریٰ اور بسم ﷲشریف کے عدد ۷۸۶ پاخانہ کے ٹینک میں گرادیا خالد پر از روۓ شرع کیا حکم نافذ ہوگا؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں خالد پر توبہ تجدید ایمان لازم ہے کیونکہ پاخانہ میں ایسی چیزوں کو لے جانا ہی جائز نہیں ہے لے جانا اور قصداً گرا دینا یہ ایک طرح کی توہین ہے اور معظم چیزوں کی توہین سے انسان کافر ہوجاتا ہے ہاں اگر سہوا گر گیا تو فقط توبہ لازم ہے
ایسا ہی فتاویٰ بریلی شریف صفحہ ۱۲۸ میں ہے
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۷ ربیع الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۳نومبر ۲۰۲۲ عیسوی پنجشنبہ
Tags:
متفرقات