قبلہ کی طرف منھ کرکے وضو کرنا کیسا؟

مسئلہ:- قبلہ کی طرف منھ کرکے وضو کرنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
قبلہ کی طرف منھ کرکے وضو کرنا مستحب ہے،جیسا کہ نور الایضاح میں ہے  من الآداب الوضو،اربعة  عشر شیئاً : ( ۱) الجلوس فی مکان مرتفع  (۲) واستقبال القلبلة  الخ۔۔)
 یعنی وضو میں چودہ چیزیں مستحب ہیں(۱) بلند جگہ بیٹھنا (۲) قبلہ رو  ہونا الخ، 
(نور الایضاح صفحہ ۲۳ بیروت) 
اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ نے  بھی بہار شریعت حصہ دوم وضو کے مستحبات  میں بوقتِ وضو قبلہ رو بیٹھنے کو مستحبات  میں شمار کیا ہے ،  البتہ قبلہ رو وضو کرتے وقت ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ قبلہ کی طرف منھ کرکے کلی نہ کریں بلکہ سر کو جھکا کر نیچے کی طرف کلی کریں ، 
ھذا ماظھرلی وھو سبحانہ وتعالیٰ واحکم واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
۲ جماد الاولیٰ ۱۴۴۴ ھجری
۲۷ نومبر ۲۰۲۲ عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post