مسئلہ:- زیدنے بکر کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی اور کہا کہ تو خود کو اپنے سے گولی نہیں ماریگا تو مَیں بہت بُری طرح قتل کروں گا بکر کو غالب گمان ہے کہ زید جیسا کہہ رہا ہے ویسا کرے گا ہے تو بکر کو اپنے سے گولی مارکر خودکشی کرنا گناہ ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مستفسرہ میں بکر گنہگار نہ ہوا اگر چہ اس نے خود کشی کی ہے " کیونکہ زید نے بکر کو کہا تھا تجھے نہایت برے طریقے سے قتل کروں گا اور بکر کو یہ غالب گمان ہوگیا کہ جیسا کہہ رہا ہے ویسے کر گزرے گا یعنی اکراہ شرعی پایا گیا تو ایسی صورت میں بکر کو خود کشی کرنا گناہ نہیں فتاویٰ عالمگیری جلد پنجم صفحہ ۵۰ میں ہے :
ولو قال لہ تقتلن نفسک بالسیف اولا قتلنک بالسیاط او ذکر لہ نوعا من القتل ھو اشد مما امرہ عن یفعل بنفسیہ وسعہ ان یقتل نفسہ بالسیف اھ
اور بہار شریعت حصہ پانزدہم صفحہ ۱۹۵ میں ہے:
اکراہ ہوا کہ تو اپنے کو تلوار سے قتل کر ورنہ میں تجھے اتنے کوڑے ماروں گا کہ تو مر جائے یا نہایت بری طرح سے قتل کروں گا تو اس صورت میں خودکشی کرنے میں گناہ نہیں کہ اس سختی اور تکلیف سے بچنے کے لیے خودکشی کرتا ہے۔
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۲۶ ربیع الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۲۲ نومبر ۲۰۲۲ عیسوی منگل
Tags:
متفرقات