کتنے پیغمبر صحابی ہیں؟

مسئلہ :- وہ کتنے پیغمبر ہیں جو صحابی ہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
  وہ تین پیغمبر ہیں جو خود حیات ہیں یعنی ان کو ابھی تک موت نہیں ائی انھوں نے حضور ﷺ کو حیات ظاہری میں  دیکھا ہے  حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام  اور حضرتِ الیاس علیہ السّلام  کہ انھوں نے بیت المقدس میں حضور ﷺ کو دیکھا تھا وہ صحابی ہیں اسی طرح حضرتِ خضر علیہ السلام  صحابی ہیں ان کو دیکھنے والے تابعی ہوں گے 
مخزن معلومات صفحہ ۴۹ 
بحوالہ تفسیر صاوی جلد سوم صفحہ ۲۸۷ ) 
والله تعالیٰ اعلم 
۱۳ ربیع الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۹ نومبر ۲۰۲۲ عیسوی بدھ
Previous Post Next Post