سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کے کتنے بیٹے بیٹیاں تھیں؟

مسئلہ :- خاتون جنت سیدہ فاطمہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کے کتنے بیٹے اور کتنی‌ بیٹیاں تھیں؟
کتنی بیٹے بیٹیاں تھیں اس کے متعلق اختلاف ہے، 
تذکرۃ الانبیاء صفحہ،۶۴۲ میں ہے 
حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ عنہا کے تین بیٹے حضرتِ حسن،حضرت حسین، حضرتِ محسن رضی اللّٰہ عنہم جو حضرتِ امام محسن رضی اللّٰہ عنہ بچپن میں ہی انتقال فرماگیۓ ہوۓ،اور آپکی دو بیٹیاں تھیں   حضرت سیدہ زینب اور حضرتِ سیدہ ام کلثوم رضی اللّٰہ عنہما ہوئیں
اسلامی حیرت انگیز معلومات صفحہ ۲۸۱،میں ہے چھ اولاد ہوئیں
تین صاحبزادگان، 
حضرتِ حسن،حضرت حسین،حضرت محسن رضی اللّٰہ عنہم
اور تین‌صاحبزادیاں 
سیدہ زینب،سیدہ امّ کلثوم،سیدہ رقیہ رضی اللّٰہ عنہم
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۱۴ ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۱۱ اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز سہ شنبہ
Previous Post Next Post