روح کی کتنی قسمیں ہیں؟

مسئلہ :- روح کی کتنی قسمیں ہیں؟ 
روح کی چار قسمیں ہیں
پہلی قسم:» وہ ار اح ہیں جن‌میں صفاتِ بشریہ کی کا رت پائی جاتی ہے،یہ عوام کی روحیں ہیں ان پر حیوانی قوتیں‌غالب ہوتی ہیں جو عروج کو قبول نہیں کرتیں، 

دوسری قسم:»  وہ ارواح ہیں جن‌ میں علوم حاصل کرنے کی وجہ سے قوتِ نظریہ میں کمال حاصل ہوتا ہے، یہ علماء کی روحیں ہیں،  
تیسری قسم:»  وہ روحیں ہیں جنکو بدن کی قوتِ مدبرہ کی وجہ سے کمال حاصل ہوتاہے اسی قوتِ مدبرہ کے حصول کی وجہ سے وہ اچھے اخلاق اور اچھی صفات کو قبول کرتی ہیں یہ مرتاضین(ریاضت کرنے والے) کی روحیں ہیں جسطرح قوت میں فوقیَّت آتی ہے; اسی طرح ان‌کے بدن میں ریاضت و مجاہدہ بڑھتا چلا جاتا ہے، 

چوتھی قسم:»  وہ روحیں ہیں جنہیں قوتِ نظریہ اور قوتِ مدبرہ دونوں میں کمال حاصل ہوتا ہے، یہ بسری روحوں کا سب سے اعلیٰ درجہ ہوتا ہے، انبیاء کرام علیہم السلام و صدیقین رضی اللّٰہ عنہم اجمعین کی روحیں ہیں، جب ان قوتوں میں فوقیَّت آتی ہے تو مدبرہ کو زمین سے بلند ہونے کا درجہ حاصل ہوتا ہے باقی جلیل القدر انبیاء کرام علیہم السلام کی روحوں کو صرف اتنی قوت حاصل ہوئی، کہ وہ آسمان تک پہونچ سکے وہ حضور ﷺکے استقبال کے لیۓ یہ مقام حاصل کر سکے،
وَاَکْمَلُھُمْ قَوَّۃَ نَبِیّنَاﷺ فَعُرِجَ بِهٖ اِلٰی قَابَ قَوسَینِ اَو اَدنٰی(مرقدہ ملا علی قاری رحمۃ اللّٰہ علیہ،جلد،۱۱،صفحہ،۱۳۹)
تمام‌انبیاءکرام علیہم السلام سے ہمارے نبی کریم‌ﷺکو قوتِ نظریہ اور قوتِ مدبرہ زیادہ اعلٰی حاصل ہیں اسی وجہ سے آپکا معراج شریف (قاب قوسین او ادنٰی) کے درجہ کا تھا
۔ وﷲ تعالیٰ ورسولہ ﷺاعلم  بالصواب
(تذکرۃ الانبیاء،صفحہ،۷۱۸)
۱۵ ربیع النور شریف  ۱۴۴۴ ھجری
۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز پنجشنبہ
Previous Post Next Post