مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَویٰ اس آیتِ سے کن لوگوں کو خطاب کیا گیا؟

مسئلہ :- مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَویٰ اس آیتِ کریمہ سے کن لوگوں کو ﷲرب العزت نے خطاب فرمایا؟بسم الله الرحمن الرحیمالجواب بعون الملک الوھابقریش کو خطاب فرمایاتذکرۃ الانبیاء میں ہے کہ اس آیت مبارکہ سے اہل قریش کو خطاب فرمایا اور حضور ﷺکو ان کا صاحب کہا،کیوں کہ وہ آپکی شریعت کے تمام احوال سے باخبر تھے اور یہ جانتے تھے کہ آپ ہر قسم کی برائی سے کامل طور پر اجتناب کرتے ہیں اور رشدو ہدایت کا اعلٰی درجہ آپکو حاصل ہے نبی کریم‌ﷺنے اپنی زندگی کب طویل حصہ ان‌میں گزارا تھا اس لیے وہ آپکے حالات سے مکمل باخبر تھے، (تذکرۃ الانبیاء علیہم السلام،صفحہ،۷۱۹)(وﷲ تعالٰی ورسولہ ﷺاعلم بالصواب) ۱۳ ربیع النُّور شریف ۱۴۴۴ ھجری۱۰ اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز پیر شریف
Previous Post Next Post