مسئلہ :- زید پر غسل فرض تھا اور بغیر غسل کیۓ ڈول نکالنے کی غرض سے کوئیں میں اترا تو کنوا پاک کرنے کے لیۓ کتنا ڈول پانی نکالنا پڑیگا؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں اگر شخص مذکور کے بدن پر نجاست حقیقۃ نہ لگی ہو تو کچھ پانی نہیں نکالا جائے گا کیونکہ وہ ڈول نکالنے کے لیے اترا تھا
اسی طرح حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین علیہ الرحمہ سے سوال ہوا تھا
فتاویٰ فیض الرسول کا سوال جواب ملاحظہ ہو
سوال»جس شخص پر غسل فرض ہو اور وہ شخص بغیر غسل کیےکنویں میں داخل ہو گیا بغرض نکالنے ڈول کے تو اس کنویں کا کیا حکم ہے؟
جواب» جس شخص پر غسل فرض ہو اگر بلا ضرورت کنویں میں اترے اور اسکے بدن پر نجاست حقیقیہ نہ لگی ہو تو ۲۰ڈول پانی نکالا اور اگر ڈول نکالنے کے لیۓ اترا تو کچھ نہیں
(فتاویٰ فیض الرسول،جلد،۱،صفحہ،۱۷۰،کنویں کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۱۸ ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۱۵ اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی سنیچر
Tags:
پانی کا بیان