کسی کے پوچھنے پر کہا کہ بیوی کو نہیں رکھوں گا تو کونسی طلاق واقع ہوئی؟

مسئلہ:- زید اپنی بیوی ہندہ کو ۵سال سے چھوڑے ہوۓ ہے اور خالد کے پوچھنے پر زید نے تین مرتبہ کہا مَیں اُسکو نہیں رکھوں گا تو اس صورت میں ہندہ پر کونسی طلاق واقع ہوگی؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں طلاق واقع ہی نہ ہوئی  کیونکہ نہیں رکھوں گا کہنے سے طلاق نہیں واقع ہوتی اسی طرح ایک سوال کے جواب حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں :
  بیوی کے بارے میں یہ کہنا کہ مَیں اُسکو نہیں رکھو ں گا اس جملہ سے طلاق نہیں پڑتی لہٰذا  زید کی بیوی ہندہ پر طلاق نہیں واقع ہوئی، 
(فتاویٰ فیض الرسول جلد،دوم،صفحہ،۱۳۳، طلاق کا بیان)      
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۶ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۳ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ
Previous Post Next Post