مسٔلہ :- نماز کی حالت میں بالقصد{جان بوجھ کر} جماہی لینا کیسا ہے؟
بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
نماز میں بالقصد {جان بوجھ کر} جماہی لینا مکروہِ تحریمی ہے
جیسا، کہ حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ حضرت العلام علامہ و مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرحمٰن تحریر فرما تے ہیں:
نماز میں بالقصد جماہی لینا مکروہِ تحریمی ہے اور خود آۓ تو کوئی حرج نہیں،مگر روکنا مستحب ہےاوراگر روکے سے نہ رُکے تو ہونٹ کو دانتوں سے دبۓاور اس پر بھی نہ رُکے تو داہنا یا بایاں ہاتھ مونھ پر رکھ دے یا آستین سے مونھ چھپا لے،قیاممیں دہنے ہاتھ سے ڈھانکے اور دوسرے موقع پر ہاتھ سے -
(بہارشریعت،حصہ،سوم،صفحہ،۶۳۱،مکروہات کا بیان)
وﷲ تعالٰی اعلم بالصواب
۵ربیعُ النُّور شریف۴۴۴۱ھجری
۲ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی یکشنبہ
Tags:
نماز کا بیان