مسئلہ :-خالد بکرے کو بسم اللّٰہ اللّٰہ اکبر پڑھ کر ذبح کیا اور چھری تیز ہونے کے سبب سر تن سے الگ ہو گیا تو اب اس گوشت کا کھانا درست ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
کھانا درست ہے البتہ فعل مکروہ ہے کیونکہ سر تن سے جدا ہوجانے سے جانور حرام نہیں ہوجاتا اسی طرح ایک سوال کے جواب میں حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں: کھانا درست ہے یہ فعل مکروہ ہے اور بلا قصد واقع ہوا تو حرج نہیں - درمختار میں ہے
"کرہ النخع بلوغ السکین النخاع وھو عرق أبیض فی جوف عظم الرقبة وکل تعذیب بلا فائدہ مثل قطع الرأس والسلخ قبل أن تبرد أی تسکن عن اضطراب-
فتاوی افریقہ صفحہ ۹۱)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۷ ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۴ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی سہ شنبہ
Tags:
ذبح کا بیان