مسئلہ :- خالد کہتاہے کہ جس کے پاس اہل سادات کی مہر نہ ہو عالم نہیں ہوسکتا اور یہ بھی کہتا ہے کہ جس کے پاس اہل سادات کی مہر نہ ہو وہ خلیفہ بھی نہیں ہو سکتا تو خالد کا کہنا درست ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
خالد کا کہنا غلط ہے اور اس طرح کہنا خالد کی جہالت ہے ،
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
وہ شخص جاہل محض اور اس کا قول غلط ہے عالم دینہونے کے لیۓ عقائد دینیہ واحکام شرعیہ سے واقفیت ضروری ہےاور یونہی کسی شخص کا خلیفہ ہونے کے لیۓ جامع شرائط بیعت شیخ کی اجازت ضروری ہے اندونوں امور میں بحیثیتِ سیادت نسب حضرات سادات کرامکی مہر و اجازت کو کوئی دخل نہیں
(فتاویٰ فیض الرسول جلد،۱،صفحہ،۸۱،کتاب العقائد کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۱۰ ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۷ اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز جمعہ
Tags:
متفرقات