مسئلہ :- حضور ﷺاز سرِ اقدس تا قدم مبارک معجزہ ہیں لیکن روایتوں میں کتنے معجزے آتے ہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
روایتوں میں چھ ہزار معجزے آتے ہیں،
جیسا کہ اسلامی حیرت انگیز معلوم صفحہ ۲۳۱ میں ہے:
اور پیغمبروں کو ایک ایک یا دو دو معجزے ملے لیکن سب سے زیادہ حضرتِ موسیٰ کلیم ﷲعلیہ السلام کو عطا ہوۓ یعنی نو،۹، لیکن ہمارے حضور ﷺکے چھ ہزار معجزے تو روایتوں میں آتے ہیں اور حق یہ ہے کہ خود حضور ﷺاز سرِ مبارک تا قدمِ مبارک محترم معجزہ ہیں یعنی آپکا ہر عضو شریف معجزہ بلکہ ہر وصف شریف ہر حال میں معجزہ ہے
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۸ ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۵ اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز بدھ
Tags:
متفرقات