مسئلہ :- زید کی بیوی زید کو گالی دیتی ہےاور زید کا نام بھی لیکر بُلاتی ہےتو اس صورت میں اسکے نکاح کا کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
دونوں صورتوں میں نکاح سے باہر نہ ہوگی
البتہ گالی دینے کی وجہ سے گنہگار ہوگی
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
عورت اپنے شوہر کو گالی دے یا اسکانام لے دونوں صورتوں میں نکاح سے باہر نہ ہوگی لیکن شوہر کو گالی دینے اور اس کا تحقیراًنام لینے سے گنہگار ہوئی اس پر توبہ لازم ہے اور اگر اس بات سے شوہر واقف ہوگیا تو اس سے معافی بھی مانگنی ضروری ہوگی اور اگر عورت نے کسی ضرورت سے اپنے شوہر کا نام لیا ہے تو اس صورت میں وہ مجرم نہیں
{فتاویٰ فیض الرسول،جلد،۲،صفحہ،۱۶۴،کتاب الطلاق کا بیان}
وﷲ سبحانہٗ تعالیٰ ورسولہٗ ﷺاعلم بالصواب
۲۹/ربیعُ النُّور شریف/۱۴۴۴ ھجری
۲۶/اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز بدھ
Tags:
نکاح کا بیان