مسئلہ :-مرد عورت کے پاس تنہائی میں گیا اور اسے نہیں پہچانا چلایا آیا یوں ہی اس کا برعکس تو خلوت صحیحہ ہوئی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں خلوتِ صحیحہ نہ ہوئی ہاں اگر مرد پہچان لے تو اگر چہ عورت نہ پہچانے خلوتِ صحیحہ ہوجائے گی ,
حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں : عورت مرد کے پاس تنہائی میں گئی مرد نے اسے نہ پہچانا، تھوڑی دیر ٹھہر کر چلی آئی یا مرد عورت کے پاس گیا اور اسے نہیں پہچانا، چلا آیا تو خلوتِ صحیحہ نہ ہوئی، لہٰذا اگر عورت خلوتِ صحیحہ کا دعویٰ کرے اور مرد یہ عذر پیش کرے تو مان لیا جائے گا اور اگر مرد نے پہچان لیا اور عورت نے نہ پہچانا تو خلوتِ صحیحہ ہوگئی۔
(بہار شریعت حصہ ہفتم صفحہ ۷۰ مہر کا بیان)
واللہ تعالیٰ اعلم
۲۸ ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۲۵ اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی سہ شنبہ
Tags:
مہر کا بیان