اگر کوئی کہے کہ مسلمان سے اچھا کافر ہے تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ :- خالد کہتا ہےکہ مسلمان سے اچھا کافر ہے تو خالد کا اس طرح کہنا درست ہے یا نہیں آیا زید یہ کہنے سے کافر ہوگا یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
(با) خالد کا کہنا غلط ہے خالد پر حکم کفر عائد ہوگا کیونکہ خالد کا اس طرح کہناکفر کو اسلام سے اچھا قرار دینا ہے ،،
جیساکہ حضور مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ والرحمٰن فرماتے ہیں: 
کافر کو مسلمان سے اچھا کہنا کفر کو اسلام سے اچھا قرار دینا ہے، لہٰذا شخص مذکورہ {یعنی خالد} توبہ و استغفار اور تجدید ایمان کرے, اور اگر بیوی والا ہوتو تجدیدِ نکاح بھی کرے اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو تمام مسلمان اسکا سخت سماجی بائیکاٹ کریں خداۓ تعالیٰ کاارشاد ہے:
وَلا تَرکَنْوْٓا اِلَی الَّذِینَ ظَلَموا فَتَمَسَّکُمُ النَّار، 
ترجمہ» اور ظالموں کی طرف نہ جُھکو ،کہ تمہیں آگ چھوۓ (کنزالایمان شریف)
{پارہ،۱۲،سورۂ ھود،آیت،۱۱۳}

{فتاویٰ فقیہ مِلَّت،جلد،۲،صفحہ،۱۰۷،باب الردۃکابیان}

وﷲ سبحانہٗ تعالیٰ ورسولہٗ ﷺاعلم بالصواب

۳۰/ربیعُ النُّور شریف ۱۴۴۴ھجری
۲۷/اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز جمعرات
Previous Post Next Post