امام نے کسی کو خلیفہ بنایا اور اس کو معلوم نہیں ہے کہ امام نے کتنی پڑھائی ہے تو نماز کیسے ادا کرے؟

مسئلہ :- زید نے چار رکعت والی نماز میں اقتدا کی اور امام کو حدث لاحق ہوا  اور امام نے زید ہی کو خلیفہ بنا دیا پر زید کو معلوم نہیں کہ امام نے کتنی پڑھائی ہے تو اب زید کتنی رکعت پڑھاکر نماز مکمل کرے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں زید چار رکعت پڑھے اور ہر رکعت پر قعدہ کرے ،
 جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ۱۰۶ میں ہے:  رجل اقتدی بالا مام فی ذوات اربع فاحدث الامام وقدم ھذا الرجل والمقتدی لا یدری انہ کم صلی الامام وکم بقی علیہ فان المقتدی یصلی اربع رکعات ویقعد فی کل رکعات احتیاطاً اھ  اور بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۶۰۵ میں ہے: 
چار رکعت والی نماز میں  ایک شخص نے اقتدا کی پھر امام کو حدث ہوا اور اسے خلیفہ کیا اور اسے معلوم نہیں  کہ امام نے کتنی پڑھی ہے اور کیا باقی ہے، تو یہ چار رکعت پڑھے اور ہر رکعت پر قعدہ کرے۔
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۲۶ ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۲۳ اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post