سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی ولادت کس سنہ میں ہوئی

سوال:-    حضور غوث الاعظم دستگیر رضی ﷲ عنہ کی ولادتِ باسعادت کس ھجری میں ہوئی؟
بِسْمِﷲِ الرَّحْمٰنِ الْرَّحِیْم » 
الجواب بعون الملک الوھاب 
پیر پیراں میرِ میراں شاہ جیلاں سیدالاولیاء قطب الاقطاب وتدالاوتاد فرد الافراد قندیلِ نورانی شاہبازِلامکانی محبوبِ سبحانی الشیخ سیدی و سندی آقائی ومولائی ابومحمد محی الدین عبدالقادر جیلانی الحسنین والحسینی ثمہ بغدادی رضی ﷲعنہ کی ولادتِ باسعادت کے متعلق تفریح الخاطر فی مناقب الشیخ عبدالقادر جیلانی رضی ﷲعنہ میں سید عبدالقادر امامِ اربلی رضی ﷲ عنہ تحریر فرماتے ہیں:-
 حضرت عبدالقادر جیلانی الحسنی والحسینی رحمۃ اللّٰہ علیہ ۱/رمضان المبارک ٠٧۴؁ھجری میں پیدا ہوۓ، اور اِسی کتاب میں ایک شاعر نے آپکی ولادت اور وصال کا اشعار کے الفاظ میں اس طرح کیا ہے،
٭اِنَّ بَاذَﷲِ سُلطَان‌َالرّجَالِ.٭
٭جَاءَفِی عِشْقٍ تُوَفٰی فِی کَمالِی.٭
بےشک ﷲ تعالٰی کے باز مردان خداکے بادشاہ﴿غوثِ‌ اعظم رضی ﷲعنہ﴾ عشق میں پیدا ہوۓ اور کمال میں فوت ہوۓ- 
(تفریح الخاطر فی مناقب الشیخ عبدالقادر جیلانی رضی ﷲ عنہ،صفحہ،۵۷،المنقبۃ الثانیۃ،۲)
وﷲسبحانہٗ تعالیٰ ورسولہٗ ﷺاعلم بالصواب
۱/ربیعُ الآخر شریف ۱۴۴۴ھجری 
۲۸/اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز جمعۃ المبارک
Previous Post Next Post