مسئلہ :-زید نماز پڑھ رہا تھا اور تیسری رکعت میں بے وضو ہونے کے خیال سے مسجد سے نکل گیا اور مسجد سے باہر آنے کے یہ معلوم ہوا کہ وضو نہ گیا تھا توزید کی نماز کا کیاحکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں سرے سے نماز پڑھے یعنی پھر سے ،
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ہدایہ اور عالمگیری کے حوالے سے لکھتے، ہیں: بے وضو ہو جانے کا گمان کر کے مسجد سے نکل گیا، اب معلوم ہوا کہ وضو نہ گیا تھا تو سرے سے پڑھے اور مسجد سے باہر نہ ہوا تھا تو مابقی (یعنی جو بقیہ نماز رہ گئی ہو۔) پڑھ لے۔ عورت کو ایسا گمان ہوا، تو مُصلّے سے ہٹتے ہی نماز فاسد ہوگئی۔ (بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۶۰۰ نماز میں بے وضوہوجانے کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم
۲۴ ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۲۱ اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی جمعۃ المبارک
Tags:
نماز کا بیان