مسئلہ :- بکری کا بچہ پیدا ہونے کے بعد فوراً پانی کے ایک ٹینک میں گر گیا اور فوراً نکال لیا گیا تو پانی کا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں پانی پاک رہے گا جب کہ اس کے بدن پر کوئی نجاست نہ لگی ہو ،
حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں مرغی کا تازہ انڈا جس پر ہنوز رطوبت لگی ہو پانی میں پڑ جائے تو نجس نہ ہو گا۔ یوہیں بکری کا بچہ پیدا ہوتے ہی پانی میں گرا اور مرا نہیں جب بھی ناپاک نہ ہو گا۔
(بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۳۴۳ کوئیں کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۲۸ صفر المظفر ۱۴۴۴ ھجری
۲۶ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ
Tags:
طہارت کا بیان