مسئلہ:- سلطان الہند عطاء رسول حضور سیدنا خواجہ غریب نوازا معین الدین حسن چشتی سنجری ثم اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کونسے سنہ عیسوی میں اجمیر شریف پہونچے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
عطاء رسول خواجہ معین الدین حسن چشتی سنجری ثم اجمیری رضی اللہ عنہ، مدینہ طیبہ سے بغداد شریف چشت شریف ہوتے ہوئے ہرات سے سبزہ وار, ملتان اور پھر لاہور پہونچے وہاں سے سمانا (پٹیالہ کے قریب ایک جگہ) دہلی ہوتے ہوئے ۵۸٦/ ھ مطابق ۱۱۹۰/ عیسوی میں پہلی بار اجمیر پہنچے اس وقت اجمیر کا راجہ پرتھوی راج تھا "
تذکار خواجۂ اجمیر رحمۃ اللہ علیہ صفحہ ۲۵
مولف حضرت علامہ مولانا یاسین اختر مصباحی صاحب قبلہ)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۵ صفر المظفر ۱۴۴۴ ھجری
۳ اگست ۲۰۲۲ عیسوی بروز شنبہ
Tags:
متفرقات