جمعہ کےدن مسجد میں فجر کی قضا نماز پڑھنا کیسا ہے؟

مسئلہ:- جمعہ کے دن فجر کی قضا سنت سے پہلے مسجد میں پڑھنا کیساہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جمعہ کے دن ہو یا کسی اوردن علانیہ قضانماز پڑھنا گناہ ہے کیونکہ قضا کرنا گناہ ہے اور گناہ کا اظہار کرنا بھی گناہ ہے لہذا قضا نماز چھپ کر پڑھے یا پھر اس طرح پڑھے کہ لوگوں پر ظاہر نہ ہو مثلا سنت غیر مؤکدہ یا نفل کی جگہ پڑھے. (  ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ ۶۲۴ میں ہے ) 

ویسے فجر قضا ہوجائے تو حکم یہ ہے کہ جب آنکھ کھلے پڑھ لے جبکہ مکروہ وقت نہ ہو اور اگر مکروہ وقت ہو تو ادکے بعد پڑھے اور اگر کسی وجہ سے نہ پڑھ پایا اورصاحب ترتیب بھی نہیں ہے تو جمعہ کے بعد آخر میں جو دو رکعت نفل ہے اس کی جگہ فجر کی قضا پڑھے تاکہ لوگوں کو معلوم نہ ہو اور اگر صاحب ترتیب  ہے تو گھر میں پڑھ کرمسجد جائے.
ھذا ماظھرلی وھو سبحانہ وتعالیٰ واحکم واللہ اعلم۔ 
۴ صفر المظفر ۱۴۴۴ ھجری
۲ اگست ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ مبارک
Previous Post Next Post