مسئلہ :- خالد کو خواب ہوا منی باہر نہ نکلی تھی کہ آلہ کو پکڑ لیا جب تک آنکھ کھل گئی پھر تندی جاتی رہی چھوڑ دیا اب منی نکلی تو غسل واجب ہوگیا یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں غسل واجب ہوگیا
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: کسی کو خواب ہوا اور مَنی باہرنہ نکلی تھی کہ آنکھ کُھل گئی اور آلہ کو پکڑ لیا کہ مَنی باہر نہ ہو، پھر جب تُندی جاتی رہی چھوڑ دیا اب نکلی تو غُسل واجب ہوگیا۔
(بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۳۲۵ غسل کا بیان)
مزید تفصیل کے لیے فتاویٰ رضویہ جلد اول صفحہ ۵۱۷ کا مطالعہ کریں
۲ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۲۹ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی پنجشنبہ
Tags:
غسل کا بیان