زید کو کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے پیشاب کا قطرہ آتا ہے اور بیٹھنے سے نہیں آتا تو زید کے لیے کس طرح نماز پڑھنے کا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
زید کو بیٹھ کر نماز پڑھنا فرض ہے جب کہ کھڑے ہوکر کوئی صورت نہ بن سکے اور اگر کسی صورت میں کھڑے ہوکر پڑھنے سے قطرہ نہیں آتا ہے تو اس طریقے کو اختیار کرے جیسا، کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
جس شخص کو کھڑے ہونے سے قطرہ آتا ہے یا زخم بہتا ہے اور بیٹھنے سے نہیں تو اسے فرض ہے کہ بیٹھ کر پڑھے، اگر اور طور پر اس کی روک نہ کر سکے۔ یوہیں کھڑے ہونے سے چوتھائی ستر کُھل جائے گا یا قراء ت بالکل نہ کر سکے گا تو بیٹھ کر پڑھے اور اگر کھڑے ہو کر کچھ بھی پڑھ سکتا ہے تو فرض ہے کہ جتنی پر قادر ہو کھڑے ہو کر پڑھے، باقی بیٹھ کر-
بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۱۴ فرائض نماز)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۲ ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
Tags:
نماز کا بیان