مسئلہ :- وہ کون سے صحابئی رسول ہیں جن کا نام قرآن مجید میں آیا ہے،
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
قرآن مجید میں صراحت کے ساتھ حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام مذکور ہے جیساکہ قرآن مجید میں الله عزوجل فرماتا ہے :
فَلَمَّا قَضٰى زَیْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا - اھ
یعنی پھر جب زید کی غرض اس سے نکل گئی -
( القرآن سورۂ احزاب آیت۳۷)
اور انکے علاوہ باقی کسی صحابی یا صحابیہ کا نام صراحۃ مذکور نہیں -
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۲۲ صفر المظفر ۱٤٤٤ھجری
۲۰ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی سہ شنبہ
Tags:
متفرقات