نہلاتے وقت میت کے پاس خوشبو لگانا کیساہے؟

مسئلہ :- میت کو نہلاتے وقت اس کے پاس خوشبو لگانا کیسا ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
مستحب ہے جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: 
نہلانے والے کے پاس خوشبو سلگانا مستحب ہے کہ اگر میّت کے بدن سے بُو آئے تو اسے پتہ نہ چلے ورنہ گھبرائے گا، نیز اُسے چاہیے کہ بقدر ضرورت اعضائے میّت کی طرف نظر کرے بلا ضرورت کسی عضو کی طرف نہ دیکھے کہ ممکن ہے اُس کے بدن میں  کوئی عیب ہو جسے وہ چھپاتا تھا۔ 
(بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۸۱۷ میت کے نہلانے کا بیان) 
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۲۱ صفر المظفر ۱٤٤٤ھجری
۱۹ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ
Previous Post Next Post