پکڑنے والا ضامن ہے یا چھیننے والا؟

مسئلہ :-زید نے بکر کو پکڑ لیا اور خالد نے بکر کا مال چھین لیا تو  زید ضامن ہے یا خالد ضامن ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
خالد ضامن ہے کیوں کہ ضامن چھیننے والا ہے پکڑنے والا نہیں 
جیسا کہ بہار شریعت میں عالمگیری سے ہے : 
کسی نے دوسرے کو پکڑا اور تیسرے نے آکر پکڑے ہوئے کا مال چھین لیا تو چھیننے والا ضامن ہے پکڑنے والا ضامن نہیں  ہے -( بہار شریعت حصہ ۱۸ صفحہ ۹۱۳ متفرقات) 
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۲۰ صفر المظفر ۱٤٤٤ھجری
۱۸ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post