مسئلہ :- عورت کو نوکری کرنے کے لئے امام اہلسنت اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نےکتنے شرائط کو لازم و ضروری تحریر فرمایا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
پانچ شرائط ہیں ان میں سے ایک بھی شرط مفقود ہو تو عورت کو نوکری کرنا حرام و گناہ ہے" جیساکہ سرکار اعلیٰ حضرت محقق بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں "یہاں پانچ شرائط ہیں
1کپڑے باریک نہ ہوں جس سے سر کے بال یا کلائ وغیرہ ستر کا کوئ حصہ چمکے
2 کپڑے تنگ و چست نہ ہوں جو بدن کی ہیأت ظاہر کریں
3 بالوں یا گلے یا پیٹ یا کلائ یا پینڈلی کا کوئ حصہ ظاہر نہ ہو تا ہو
4 کبھی نامحرم کے ساتھ کسی خفیف دیر کے لئے کبھی تنہائ نہ ہوتی ہو
5 اس کے وہاں رہنے یا باہر آنے جانے میں کوئ مظنّہ فتنہ نہ ہو,
"یہ پانچ شرطیں اگر جمع ہیں تو حرج نہیں اور ان میں ایک بھی کم ہے تو حرام و گناہ ہے ( فتاویٰ رضویہ جلد 22 صفحہ 248 رضا فاؤنڈیشن لاہور)
والله تعالیٰ اعلم
۳ صفر المظفر۱٤٤٤ھجری
۱ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی پنجشنبہ
Tags:
متفرقات