مسئلہ :- عورت کو ایک عادل شخص کے ذریعے خبر ملی کہ شوہر مرتد ہوگیا تو عورت فوراً دوسری شادی کر سکتی ہے یا عدت گزار کر کرے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
عدت گزار کر دوسری شادی کرسکتی ہے
در مختار مع شامی جلد چہارم صفحہ ۳۶۶ میں ہے:
"(وارتداد أحدهما) أي الزوجين (فسخ) فلاينقص عددًا (عاجل) ... بلا قضاء ... وعليه نفقة العدة."
"(قوله: بلاقضاء) أي: توقف على قضاء القاضي ...(قوله: و عليه نفقة العدة- اھ اور بہار شریعت حصہ نہم صفحہ ۴۶۲ میں ہے ' عورت کو خبر ملی کہ اس کا شوہر مرتد ہو گیا تو عدت گزار کر نکاح کر سکتی ہے خبر دینے والے دو مرد ہوں یا ایک مرد اور دوعورتیں بلکہ ایک عادل کی خبر کافی ہے-
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۱۷ صفر المظفر ۱٤٤٤ھجری
۱۶ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ
Tags:
عدت کا بیان