مسئلہ :- حدیث شریف میں ہے کہ ان کے کے تمام گناہ بخش دئیے جائیں علاوہ دَین کے وہ کون لوگ ہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
وہ جماعت شہداء ہیں جن کے تمام گناہ اللہ تعالیٰ بخش دے گا سوائے قرض کے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے :
(عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ «يُغْفَرُ لِلشَّهِيدِ كُلُّ ذَنْبٍ إِلَّا الدَّيْنَ رواہ مسلم )
صحیح مسلم میں عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعا لٰی عنہ سے مروی، کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ ’’دَین کے علاوہ شہید کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے،
(صحیح مسلم ،کتاب الامارۃ،باب من قتل في سبیل اللہ إلخ،الحدیث: ۱۱۹)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۱۷ صفر المظفر ۱٤٤٤ھجری
۱۵ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی پنجشنبہ۔
Tags:
متفرقات