مسئلہ :-تاریخ کے بدلنے کی ابتداء وانتہاء کے متعلق امام اہلسنت حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ نے کتنے طریقے تحریر فرمائے ہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
چار طریقے
ایک طریقہ نصاریٰ (یعنی عیسائیوں) کا کہ ان کے یہاں نصف شب سے نصف شب تک تاریخ کا شمار ہے۔
دوسرا ہنود ( یعنی ہندوؤں) کا کہ طلوع آفتاب سے طلوع آفتاب تک
تیسرا طریقہ فلاسفۂ یونان کا ہے کہ نصف النہار سے نصف النہار تک، علم ہیئت میں یہی ماخوذ ہے
چوتھا طریقہ مسلمانوں کا کہ غروب آفتاب سے غروب آفتاب تک
اور یہی عقل سلیم پسند کرتی ہے کہ ظلمت (یعنی تاریکی) نور سے پہلے ہے۔
(ملفوظاتِ اعلی حضرت ص٦٧)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۱۴ صفر المظفر ۱٤٤٤ھجری
۱۲ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ
Tags:
متفرقات