مسئلہ:- سنی امام کی اقتداء میں زید نے نماز پڑھی مگر امام کی نماز کو اپنے نزدیک باطل سمجھتاہے تو زید کی نماز کا کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں زید کی نماز نہ ہوئی کیونکہ مقتدی کے لیے فرض ہے کہ امام کی نماز کو اپنے خیال میں صحیح تصور کرے تب مقتدی کی نماز ہوگی ورنہ نہیں ،
جیسا کہ بہار شریعت میں درمختار جلد دوم باب صفۃ الصلاۃ کے حوالے سے حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں :
مقتدی کے لیے یہ بھی فرض ہے ،کہ امام کی نماز کو اپنے خیال میں صحیح تصور کرتا ہو اور اگر اپنے نزدیک امام کی نماز باطل سمجھتا ہے، تو اس کی نہ ہوئی۔ اگرچہ امام کی نماز صحیح ہو-
(بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 521 فرائض نماز)
والله تعالیٰ اعلم۔
۱ صفر المظفر۱٤٤٤ھجری
۳۰ اگست ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Tags:
نماز کا بیان