کتنے جانور جنت میں جائیں گے؟

مسئلہ :-کتنے جانور جنت میں جائیں گے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جنت میں کتنے جانور جائیں گے اس متعلق اختلاف ہے 
مشہور ومعروف دس جانور ہیں اور وہ یہ ہیں 
  (1) سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وسلَّم کی اونٹنی
(2) حضرت صالح عَلَیْہِ السَّلَام  کی اونٹنی
(3) حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  کا بچھڑا
(4) حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام کا مینڈھا
(5) حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  کی گائے
(6) حضرت یونس عَلَیْہِ السَّلَام  کی مچھلی
(7) حضرت عُزیر عَلَیْہِ السَّلَام  کا دراز گوش
(8) حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام  کی چیونٹی
(9) بلقیس کی خبر لانے والا ہُدہُد  (10) اصحابِ کہف کا کُتّا ۔
مخزن معلومات صفحہ 90 بحوالہ الاشباہ والنظائر) 
لیکن=اسلامی حیرت انگیز معلومات میں نزہۃ المجالس صفحہ 24 کے حوالے سے ہے "   حضرتِ یعقوب علیہ السلام کے بھیڑیا کے متعلق بھی آیا ہے کہ وہ جنت میں جائے گا 
اور مخزن معلومات صفحہ90 پر ہی  تفسیر عزیزی  کے حوالے سے ہے" 
ان جانوروں کے علاوہ اور، بھی جانور جنت میں داخل ہوں گے  جیسے مور گھوڑااور وہ جانور جو دیکھنے میں خوبصورت ہے  یا وہ پرندہ جس کی آواز سریلی  اور اچھی ہے  یا وہ جانور جن کا گوشت جنتیوں کو مرغوب ہوگا اہل جنت کی غذاکے واسطے جنت میں جائیں گے "اھ 
واللہ تعالیٰ اعلم
۳محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۲ اگست ۲۰۲۲ عیسوی چہار شنبہ
Previous Post Next Post