حضرتِ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے پیدل کتبے حج ادا کئے ہیں؟

مسئلہ :- نواسۂ  رسول جگر گوشۂ بتول سیدنا امام حسن مجتبیٰ  رضی الله تعالیٰ عنہ نے پیدل کتنے حج کئے ہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 حضرتِ سیدنا  امام حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہما  نے بغیر سواری کے پیدل پچیس (۲۵ ) حج ادا فرمائے  ہیں ، 
تاریخ الخلفاء صفحہ ۳۹۵ میں ہے ،حاکم نے عبد اللہ بن عبید بن عمر سے روایت کی ہے حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بغیر سواری کے پچیس حج ادا فرمائے حلانکہ اعلیٰ قسم کے اونٹ آپ کے ساتھ ہوتے تھے لیکن آپ ان پر سوار نہیں ہوتے اور پاپیادہ راستہ طے فرماتے-  
واللہ تعالیٰ اعلم 
۲ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۱ اگست ۲۰۲۲ عیسوی دو شنبہ
Previous Post Next Post