مسئلہ :- علمیات کے ذریعے چوری کا ثبوت عند الشرع معتبر ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
معتبر نہیں کیوں کہ نام نکلوانا بیکار ہے شریعت میں اسکا کوئی اعتبار نہیں صرف نام نکلوانے کی بنا پر چوری کا الزام عائد کرنا جرم ہوگا بالخصوص اس صورت میں کہ اس نے قسم کھاکر اپنی برأت ظاہر کی ہو ,
( ایسا ہی فتاوی بحرالعلوم جلد پنجم صفحہ ۵۴۹ میں ہے '
والله تعالیٰ اعلم
۲۲ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۲۱ اگست ۲۰۲۲ عیسوی یکشنبہ