مسئلہ :- کرامات اولیاء کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کا انکار کرنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
کرامات اولیاء کے انکار کے تعلق سے امام اہل سنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ، فرماتے ہیں:’’کراماتِ اولیاء کا انکار گمراہی ہے ۔‘‘
(فتاوٰی رضویہ،جلد14،صفحہ 325،مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن ، لاہور )
اور صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:’’ کرامتِ اولیا حق ہے، اس کا منکر گمراہ ہے۔ (بہارشریعت،جلد1،صفحہ268، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)
والله تعالیٰ اعلم
۱۸محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۱۷ اگست ۲۰۲۲ عیسوی چہار شنبہ