مسئلہ :- کیا کوٹ کے ذریعے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
طلاق کا اختیار صرف شوہر کو ہے کوٹ کو نہیں
کورٹ کی طلاق طلاق نہیں اور نہ ہی کورٹ کی طلاق سے عورت کو دوسری شادی کی اجازت ہوگی
چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے
" بیدہ عقدۃ النکاح "
( پارہ ۲ ، آیت ۲۳۷ ،سورۂ بقرہ)
اور حدیث شریف میں ہے
الطلاق لمن أخذ بالساق
ایسا ہی فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحہ ۱۲۶ میں ہے
والله تعالیٰ اعلم
۲۴ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۲۳ اگست ۲۰۲۲ عیسوی سہ شنبہ