سیدنا داؤد علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کے وصال کا دن کیا ہے؟


مسئلہ :- صاحب زبور نبی اللہ حضرتِ  سیدنا داؤد علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کے وصال کا دن کیا ہے؟ 
حضرتِ سیدنا داؤد علیہ السلام کے وصال کے  دن کے متعلق اختلاف ہے 
 جیساکہ البدایۃ والنھایۃ مطبوعہ بیروت  جلد دوم صفحہ ۱۷ میں ہے: 
و قال السدی ایضا عن ابی مالک و عن سعید بن جبیر قال مات داؤد علیہ السلام یوم السبت فجأۃ و قال اسحاق بن بشر عن سعید بن ابی عروۃ عن قتادۃ عن الحسن قال مات داؤد علیہ السلام و ھو ابن مأۃ سنۃ و مات یوم الأربعاء فجأۃ " اھ) 
حضرت داؤد علی نبینا و علیہ الصلوٰۃ والسلام نے سو سال کی عمر پاکر بقول حسن بدھ کے
دن عالم وصال کی طرف ارتحال فرمایا اور بقول امام سدی ہفتہ کے دن آپ اپنے مالک حقیقی سے جاملے "
واللہ تعالیٰ اعلم
۱۷ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۱۶اگست ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ
Previous Post Next Post