مسئلہ:- سگے بہنوئی کے بھائی کی لڑکی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سگے بہنوئی کے بھائی کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے جب کہ اور کوئی وجہ مانع نکاح نا ہو مثلاً رضاعت و حرمت مصاہرت وغیرہ
اللہ عزوجل فرماتا ہے
وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ
یعنی محرمات کے علاوہ عورتیں تمہارے لئے حلال کی گئی ہیں،
(القرآن سورہ نساء آیت ۲٤)
لہذا معلوم ہوا کہ بہنوئی کے بھائی کی لڑکی محرمات میں سے نہیں اس لیے اس سے، نکاح جائز ہے،
والله تعالیٰ اعلم
۱۴ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۱۳ اگست ۲۰۲۲ عیسوی شنبہ
Tags:
نکاح کا بیان