(آدم علیہ السلام کی توبہ کس وقت قبول ہوئی؟ )

مسئلہ؛- ابو البشر حضرتِ سیدنا آدم علیہ السلام کی توبہ کس وقت قبول ہوئی ؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
فجر کے وقت قبول ہوئی 
اور آپ علیہ السلام نے ہی فجر کی نماز سب سے پہلے ادا کی -
مجدد اعظم  سرکار اعلی حضرت  امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمہ  تحریر  فرماتے ہیں ، 
 کونسی نماز کس نبی نے پہلے پڑھی اس میں چار قول ہیں
(۱) امام عبید اللہ بن عائشہ ممدوح کہ جب آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی توبہ وقت فجر قبول ہوئی انہوں نے دو رکعتیں پڑھیں وہ نماز صبح ہوئی
اور باقی تین اقوال میں بھی سب سے پہلے نماز فجر حضرت آدم علیہ السلام نے ہی پڑھی-
فتاوی رضویہ مترجم  جلد پنجم صفحہ ٦۷) 
والله  تعالیٰ اعلم
۱۳ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۱۲ اگست ۲۰۲۲ عیسوی جمہ مبارک
Previous Post Next Post