مسئلہ:- کسی کی دکان کرایہ پر لے کر پھر کسی کو کرایہ پر دینا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
کوئی بھی کرایہ دار اپنی مدت اجارہ میں اپنی دکان دوسرے کو دے سکتا ہے، البتہ اتنا ضرور ہے کہ خود جتنا کرایہ پر لیا ہے اسے بھی اُتنے ہی کرایہ پر دے زائد رقم نہ لے تو ایسی صورت میں دکان دوسرے کو کرایہ پر دینے میں حرج نہیں ،
ایسا ہی فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ۳۰٤ میں ہے)
واللہ تعالیٰ اعلم
یکم محر الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۳۱ جولائی ۲۰۲۲ عیسوی یکشنبہ