فاسق معلن قربانی کا جانور ذبح کرے تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ :- فاسق معلن اگر قربانی کا جانور ذبح کرے تو صحیح طور سے قربانی ہوجائے گی یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 قربانی صحیح طور سے ہوجائے گی اگر چہ فاسق معلن مستحق عذاب جہنم ہے مگر وہ قربانی کا جانور ذبح کرے تو اس کے ہاتھ کا ذبیحہ حلال ہے 
ایسا ہی فتاویٰ رضویہ جلد ۲۰ صفحہ ۲۵۱ میں ہے) 
نیز اسی میں ہے:
ذبح کے لیے دین سماوی شرط ہے اعمال شرط نہیں 
(فتاویٰ رضویہ جلد ۲۰ صفحہ ۲۵۲)
واللہ تعالیٰ اعلم 
۸ ذی الحجہ ۱۴۴۳ ھجری بروز جمعہ مبارک 
۸ جولائی ۲۰۲۲ عیسوی
Previous Post Next Post